ابنا: پاکستان کی وزرت خارجہ نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسلام آباد ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے۔ پاکستان نے اس بیان میں ان بم دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پر روسی حکام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان بم دھماکوں کے شکار افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔جنوبی روس کے شہر وولگاگراڈ میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں روس میں پیش آنے والا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ ان بم دھماکوں کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت دنیا کے مختلف ملکوں نے شدید مذمت کی ہے۔ ادھر روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دہشتگردی کا سختی سے مقابلہ کیا جائیگا۔
.......
/169